ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / چھتیس گڑھ میں 5 نکسلیوں نےکی خودسپردگی

چھتیس گڑھ میں 5 نکسلیوں نےکی خودسپردگی

Sat, 17 Dec 2016 00:12:54  SO Admin   S.O. News Service

رائے پور، 16/دسمبر(ایس او نیوز آئی این ایس انڈیا) چھتیس گڑھ کے نکسل متاثرہ کانکیر ضلع میں تین لاکھ روپے کے انعامی نکسلی سمیت پانچ نکسلیوں نے پولیس کے سامنے خودسپردگی کردی ہے۔کانکیر ضلع کے پولیس حکام نے آج میڈیا کو ٹیلی فون پر بتایا کہ ضلع میں آج ماؤنوازوں کے کھوکھلے  نظریات، ان کے استحصال، ظلم اور تشدد سے تنگ آکر پانچ نکسلیوں نے پولیس کے سامنے خودسپردگی کر دی ہے۔حکام نے بتایا کہ ہتھیار ڈالنے والے نکسلیوں میں پلاٹون نمبر 33کے سیکشن بی کا کمانڈر بسلال عرف سکھدیو(28) پرتاپور ایریا کمیٹی کے تحت جن ملیشیا رکن شام لال عرف کریا، راؤگھاٹی ایریا کمیٹی کے تحت جن ملیشیا رکن دھنی رام دگا اور نکل عرف مہیش(35)اور خواتین نکسلی چیتنا ناٹے منچ کی رکن راجبتی عرف پشپا شامل ہیں۔انہوں نے بتایا کہ نکسلی بسلال 2007سے، شام لال 2008سے، دھنی رام 2013سے، نکل 2011سے اور راجبتی2004سے نکسلی تحریک میں شامل ہو کر کام کر رہے ہیں،نکسلی بسلال کے سر پر 3 لاکھ روپے کے انعام کا اعلان تھا۔پولیس حکام نے بتایا کہ خودسپردگی کرنے والے نکسلیوں کے خلاف کئی معاملات درج ہیں۔انہوں نے بتایا کہ خودسپردگی کرنے والے نکسلیوں کی مدد ریاست حکومت کی ہتھیار ڈالنے کی پالیسی کے تحت کی جائے گی۔
 


Share: